حملہ آور نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
تہران:ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو ججز کو قتل کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی، جس میں دو ججز جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تہران اسکوائر کے مصروف علاقے میں سپریم کورٹ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک جج زخمی بھی ہوا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔