لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کے لیے علیحدہ راستے مختص

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس مقصد کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے

لاہور میں ٹریفک نظام کو جدید اور محفوظ بنانے کے لیے ایک اور اہم اقدام کیا گیا ہے۔ شہر کی سڑکوں پر سائیکل  اور موٹرسائیکل سواروں کے لیے الگ راستے مختص کر دیے گئے ہیں۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس مقصد کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔

یہ اقدام نہ صرف ٹریفک حادثات میں کمی لائے گا بلکہ ٹریفک کی روانی کو بھی بہتر بنائے گا۔ منصوبے کے تحت مرحلہ وار شہر کی تمام سڑکوں پر بائیکرز لینز تعمیر کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ سے کینال روڈ اور لاہور پل تک بائیکرز لین بنائی جا رہی ہے۔

یہ لینز 10 کلومیٹر طویل ہیں اور انہیں خوبصورت سبز رنگ سے بنایا جا رہا ہے تاکہ راستے نمایاں اور دلکش نظر آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے کی تعمیر کے معیار کو اعلیٰ رکھنے کی خصوصی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین