تمام گانے بےمعنی تھے، سونونگم کی اے آر رحمان کے گانوں پر تنقید

میں جھوٹ نہیں بول سکتا اور خراب گانے کی تعریف نہیں کر سکتا

بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے اپنے ساتھی گلوکار اے آر رحمان کے کمپوز کردہ فلم "یُووراج” کے گانوں اور میوزک پر تنقید کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سونو نگم نے گانے "شانو شانو” کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، "اس پر بات نہ کریں، میں جھوٹ نہیں بول سکتا اور خراب گانے کی تعریف نہیں کر سکتا۔”

فلم کے دیگر گانوں کے بارے میں سوال پر سونو نگم نے کہا، "وہ بھول جائیے، اس فلم کے سارے گانے بیکار تھے۔”

یاد رہے کہ "یُووراج” سبھاش گھئی کی ہدایت کاری اور پروڈکشن میں بنی ایک میوزیکل رومانوی فیملی ڈراما فلم تھی، جس میں سلمان خان، کترینہ کیف، انیل کپور، اور زید خان نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

اگرچہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی، اس کا میوزک اے آر رحمان نے کمپوز کیا تھا اور گلزار نے اس کے بول لکھے تھے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین