وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے برطرف کر دیا گیا

سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو پنجاب میں ایک اہم تنظیمی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا نیا صدر نامزد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈا پور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی مرضی پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے اہم کام تھے اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔

سلمان اکرم راجا نے یہ بھی بتایا کہ مشال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں اور پارٹی کی دیگر ذمہ داریوں کے لیے مختلف افراد موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ اس ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر اور پنجاب کے ایم پی اے میاں فرحت عباس بھی شامل تھے۔

مزید برآں، پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو پنجاب میں ایک اہم تنظیمی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلاتی ہے تو وہ اس پر نظر رکھیں گے۔ ان کا موقف یہ ہے کہ پہلے کمیشن کا قیام ضروری ہے، اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے 28 جنوری کو ملاقات کرانے کا کہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین