ایک نئی تحقیق کے مطابق اونٹ کا دودھ اپنی منفرد خصوصیات کی وجہ سے گائے کے دودھ کا بہترین متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔
آسٹریلیا کی ایڈتھ کووان یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ اونٹ کے دودھ میں قدرتی طور پر ایسے شارٹ پروٹین مالیکیولز پائے جاتے ہیں جو گائے کے دودھ سے زیادہ فعال ہوتے ہیں۔
جرنل "فوڈ کیمسٹری” میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اونٹ کے دودھ میں اینٹی مائیکروبائل اور اینٹی ہائپرٹینسِیو خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ مالیکیولز ایسے عناصر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اونٹ کے دودھ میں موجود یہ مرکبات خاص پیتھوجنز کو ختم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں، جس سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور یہ مستقبل میں دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں بھی معاون ہو سکتا ہے۔