سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں سرمایہ کاری کی اجازت دے دی

سعودی مالیاتی مارکیٹ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے شیئرز میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) نے اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ وہ مقرر کردہ ضوابط پر عمل کریں۔

ان ضوابط کے تحت، غیر ملکی افراد یا ادارے کسی بھی کمپنی کے کل شیئرز کا 49 فیصد سے زیادہ حصہ خریدنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی مالیاتی مارکیٹ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے شیئرز میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت ہوگی۔

یہ اقدام سعودی عرب کی اقتصادی حکمت عملی اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو مزید استحکام ملنے کی توقع ہے۔

سعودی عرب مستقبل قریب میں سرمایہ کاروں کو مزید پرکشش مراعات دینے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے، جن میں سیاحت کے شعبے بھی شامل ہیں۔ اس اقدام سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین