20 کروڑ کی پیشکش کے باوجود پاکستانی گلوکارنے چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانے سے انکار کر دیا

چاہت کو ان کے اپنے طریقے سے جینے دیں اور ان کا مذاق اڑانے سے گریز کریں۔گلوکار

معروف گلوکار علی حیدر نے ایک ٹی وی شو میں واضح کیا کہ وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ مل کر کوئی گانا نہیں گائیں گے، چاہے انہیں اس کے لیے 20 کروڑ روپے ہی کیوں نہ دیے جائیں۔ شو کے میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا، میں چاہت کے ساتھ گانا گانے کو تیار نہیں ہوں۔

علی حیدر نے کہا کہ چاہت کو ان کی زندگی گزارنے دی جائے، کیونکہ یہ ان کا اپنا وقت ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ اللہ نے ان کی کون سی دعا قبول کر لی ہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ چاہت کو ان کے اپنے طریقے سے جینے دیں اور ان کا مذاق اڑانے سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہت فتح علی خان کو لوگمزاحیہ شخصیت کہہ سکتے ہیں، لیکن ان کی محنت اور کامیابیاں نظرانداز نہیں کی جا سکتیں۔ علی حیدر نے چاہت کے لیے نیک دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو اپنی زندگی اپنے طور پر گزارنے کا حق ہے۔

اس دوران یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کا گانا ’بدو بدی‘ کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے ہٹا دیا ہے۔ یاد رہے کہ چاہت حال ہی میں اپنے انوکھے انداز اور گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیربحث رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین