ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی خیبرپختونخوا کو عہدوں سے برطرف کر دیا گیا

حکومتی اعلامیے کے مطابق ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی (افسر بکارِ خاص) بنا دیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ حالیہ دنوں میں انسانی اسمگلنگ کے کئی معاملات میں ایف آئی اے افسران کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے تھے، جس کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

ادھر، آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو سنبھالنے میں ناکام رہے تھے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ برطرف ہونے والے آئی جی کے پی اختر حیات نے نومبر 2024 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران تمام پولیس افسران کو ہدایت دی تھی کہ وہ کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین