اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت اسکیموں پر ملنے والے منافع میں بھی دو فیصد تک کمی کر دی ہے۔ تاہم، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس، سیونگ اکاؤنٹس، سروہ اسلامک ٹرم اکاؤنٹس اور سروہ اسلامک سیونگ اکاؤنٹس کی منافع کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع کی شرح 12 فیصد سے کم کر کے 11.88 فیصد کر دی گئی ہے۔
بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز سرٹیفکیٹس پر سالانہ منافع 13.92 فیصد سے گھٹا کر 13.68 فیصد کر دیا گیا ہے۔شہداء فیملیز ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی منافع کی شرح 13.92 فیصد سے کم کر کے 13.68 فیصد سالانہ مقرر کی گئی ہے۔
تین ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع 3190 روپے فی لاکھ سے کم ہو کر 2810 روپے فی لاکھ ہو گیا۔چھ ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 6370 روپے فی لاکھ سے گھٹا کر 5660 روپے فی لاکھ کر دیا گیا۔ایک سال کے سرٹیفکیٹس پر 12380 روپے فی لاکھ کے بجائے 11380 روپے فی لاکھ کا منافع ملے گا۔
سیونگ اکاؤنٹس کی شرح منافع 13.50 فیصد سے کم کر کے 11.50 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔سروہ اسلامک ٹرم اکاؤنٹس اور سروہ اسلامک سیونگ اکاؤنٹس کی منافع کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد کیا گیا ہے، جس کا مقصد معاشی پالیسیوں کو موجودہ حالات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔