بابر یا کوہلی؛ اصل بادشاہ وہی جو سب پر راج کرے!

پاکستان میں ہمیشہ سے بہترین کرکٹرز رہے ہیں، جنہوں نے ٹیم کو متاثر کیا ہے

سر ویوین رچرڈز نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو کرکٹ کے ’کنگ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم جلد دوبارہ مضبوط ہوگی۔ انہوں نے سرفراز احمد کی قیادت کی تعریف کی اور ماضی کے غصے والے لمحات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ انسان بہتر ہوتا ہے۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ ہر ٹیم کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم جلد ہی دوبارہ ایک مضبوط ٹیم بن جائے گی۔

کرکٹ پاکستان کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں لیجنڈری کرکٹر سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بابر اعظم جلد ہی اپنی شاندار فارم دوبارہ حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’کنگ‘ وہی ہوتا ہے جو سب پر راج کرے، اور بابر اعظم اور ویرات کوہلی جیسے کھلاڑی کرکٹ کے ساتھ مکمل انصاف کرتے ہیں۔

پاکستان ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ اس کا حل کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو خود تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے بہترین کرکٹرز رہے ہیں، جنہوں نے ٹیم کو متاثر کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ پاکستان کے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

سر ویوین رچرڈز نے مزید کہا کہ ہر ٹیم کو کبھی نہ کبھی مشکل وقت سے گزرنا پڑتا ہے، لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستان کی ٹیم دوبارہ ایک شاندار ٹیم کے طور پر ابھرے گی۔

ماضی میں وسیم اکرم سے ناراضی کی وجہ سے پاکستانی ڈریسنگ روم جانے کے واقعے پر سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ ہم سب کبھی نہ کبھی غصے میں آ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ہم اپنے رویوں سے سیکھتے ہیں اور بہتر ہوتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اب وہ پہلے سے زیادہ بہتر انسان بن چکے ہیں۔

سرفراز ہمیشہ مضبوط کپتان رہے
سر ویوین رچرڈز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان اور موجودہ ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز ہمیشہ ایک مضبوط کپتان رہے ہیں۔ انہوں نے دل سے ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آگے چل کر ہمیں سرفراز جیسے جذباتی اور پرجوش کھلاڑی ضرور ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین