ایبٹ آباد (تحریک نیوز) ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی و دینی شخصیت محمد آفتاب عباسی حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے اہلِ علاقہ میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی ہے۔
مرحوم، ممتاز احمد عباسی (ناظم تحریک منہاج القرآن پٹن خورد، ایبٹ آباد) اور سرفراز عباسی کے برادر اصغر تھے۔
مرحوم منہاج یونیورسٹی لاہور کے فاضل تھے اور انہوں نے 1998 سے 2005 کے دوران اپنی تعلیم مکمل کی۔ وہ اپنی خوش اخلاقی، دینی وابستگی اور سماجی خدمات کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔
مرحوم نہایت خوش اخلاق، دیندار اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے اور سماجی و دینی حلقوں میں انہیں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ان کی اچانک وفات نے دوست احباب اور عزیز و اقارب کو غمزدہ کر دیا ہے، جبکہ ہر آنکھ اشکبار ہے اور ہر دل افسردہ دکھائی دیتا ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کی زندگی سادگی، محبت اور خدمتِ خلق سے عبارت تھی اور وہ اپنے ملنسار رویے اور نرم گفتاری کی وجہ سے ہر دلعزیز تھے، یہی وجہ ہے کہ ان کی جدائی کو ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم محمد آفتاب عباسی کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جبکہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔





















