پی این ایس بابر اور حنین کی پاکستان نیوی کے بیڑے میں شمولیت

کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی این ایس بابر اور حنین کی پاکستان نیوی کے بیڑے میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں دو نئے بحری جنگی جہازوںپی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت باقاعدہ شمولیت کی پروقار تقریب جمعہ کو منعقد ہوئی۔تقریب میںصدر مملکت آصف زرداری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔انہیں پاک بحریہ کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔جنگی جہازوں کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب میں ترکیہ کے نائب صدر اور وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف نیول اسٹاف، کراچی شپ یارڈز اور مسلح افواج کے اعلی حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل پی این ایس بابر ترکیہ میں جبکہ پی این ایس حنین رومانیہ میں تیار کیا گیا۔ بحری جہاز جدید ترین حربی قوت اور ٹیکنالوجی کے حامل ہیںصدر مملکت آصف علی زرداری نے پی این ایس بابر اور حنین کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جیو اکنامک مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کو مضبوط بنانا ہوگا، ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے مضبوط بحریہ کی ضرورت ہے۔
صدر نے پاکستان کی خودمختاری ، امن، خوشحالی ، مادر ِوطن کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یوم ِدفاع اورشہداہمیں مسلح افواج ،شہریوں کے حوصلے، اتحاد اور عزم کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج اور شہریوں نے بیرونی جارحیت کے خلاف قوم کا دفاع کیا۔صدر مملکت نے مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبرہمارے دفاع اوراتحاد کادن ہے۔ پاکستان نے بیرونی مداخلت کوبہادری سے روکا۔ 2018میں ترکیہ کے ساتھ ملجم کلاس شپس بنانے کامعاہدہ کیاگیا۔ پی این ایس حنین ویسلز25جولائی کوکمیشن ہوئی، دونوں جہازاسٹیٹ آف دی آرٹ ہیں۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ ملجم کلاس منصوبہ ترکیہ اور ہالینڈ سے تعاون کے نئے دورکاآغازہے۔چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہاکہ جہازوں کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت اہم سنگِ میل ہے ،بحری جہاز پاکستان ، ترکیہ اور رومانیہ کے مابین گہری دوستی اور تعاون کے مظہر ہیں، ایڈمرل نوید اشرف اورصدر مملکت نے بحری جہازوں کی اسکرولز کمانڈر پاکستان فلیٹ کے سپرد کیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین