کوئٹہ: وزیر دفاع ودفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف نے جمعہ کو کوئٹہ میں شہید میجر جلال الدین کے گھر جاکر انکے اہل خانہ سے ملاقات کی خواجہ محمد آصف نے اس موقع پرشہید میجر جلال الدین کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شہیدوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائے گاپاکستانی قوم اپنے شہیدوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں پاک فوج کے ایک شہید بہادر سپوت کے اہل خانہ سے مل رہا ہوں۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ان شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایاہم ان شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے ان کے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم شہداء کی مقروض ہے وفاقی حکومت دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پر عزم ہے۔





















