جناح ہائوس حملہ ، جلائو گھیرائو کیسز کی سماعت ملتوی

لاہور : انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ اور عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کے کیسز کی سماعت26ستمبر تک ملتوی کردی ۔انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہائوس حملہ اور عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کے کیسز کی سماعت ہوئی ، انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی جبکہ جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
زیر حراست اور برضمانت ملزمان کی حاضری وارنٹ کے ذریعے مکمل کی گئی، گرفتار رہنما سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی ۔برضمانت ملزمان گھر سے ٹرائل کیلئے عدالت میں پیش ہوئے ، مقدمات میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں ۔
عدالت نے مقدمات پر مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا ۔جناح ہائوس حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ جبکہ عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین