خیبرپختونخوا میں ہر پارٹی کو جلسے کیلئے سہولیات دینگے: بیرسٹر سیف

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت پر سرکاری وسائل استعمال کرنے والوں کو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے چیلنج دے دیا۔اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سمیت کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ یا ریلی کی ہمت کرے، جلسے کے لیے اجازت، میدان اور متعلقہ سہولیات ہم فراہم کریں گے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ہم پر الزامات لگانے والے عقل کے اندھوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی سہولیات ہر جلسے اور ہر ریلی میں فراہم کی جاتی ہیں، ن لیگ ایک چھوٹی سی جلسی بھی منعقد کریں تو ہم ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی یہ سہولیات فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کے مقابلے میں ان کے جلسے میں ایک چوتھائی لوگ بھی نہیں آئیں گے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ دراصل سرکاری وسائل کا استعمال تو جعلی حکومت نے کیا ہے، اسلام اباد اور موٹروے پر کنٹینرستان کس کے وسائل سے لگائے، کیا وہ سرکاری وسائل نہیں تھے؟ اگر وہ کنٹینرز شریف خاندان یا زرداری خاندان نے اپنے جیب سے لگائے تھے پھر ٹھیک ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین