کیا آپ جانتے ہیں، چائے میں دودھ شامل کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

چائے کی کئی قسمیں ہیں، جیسے سبز چائے، ہربل چائے اور سیاہ چائے، لیکن پاکستان، بھارت اور برطانیہ میں چائے ہمیشہ دودھ کے ساتھ ہی پسند کی جاتی ہے۔

چائے ایک ایسا مشروب ہے جسے پاکستان میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ بیشتر افراد کے لیے یہ روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ ہے، اور اس کے بغیر دن کا تصور بھی ممکن نہیں۔

چائے کی کئی قسمیں ہیں، جیسے سبز چائے، ہربل چائے اور سیاہ چائے، لیکن پاکستان، بھارت اور برطانیہ میں چائے ہمیشہ دودھ کے ساتھ ہی پسند کی جاتی ہے۔لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ چائے میں دودھ ڈالنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ یہ محض ذائقے کا معاملہ نہیں بلکہ ایک دلچسپ تاریخی حقیقت ہے جس کا آغاز برطانیہ سے ہوا۔

برطانوی شہریوں نے دودھ کیوں شامل کیا؟

برطانیہ میں چائے میں دودھ ڈالنے کا رجحان 18ویں صدی میں شروع ہوا۔ اس وقت چائے کو پتیلی میں پکایا جاتا تھا، اور یہ ایک خاص اور قیمتی مشروب سمجھا جاتا تھا۔اس دور میں لوگ چائے کو قیمتی چائنا کے کپوں میں پینا پسند کرتے تھے، جو کافی مہنگے اور نازک ہوتے تھے۔ ابلتی ہوئی چائے ان کپوں کی دیواروں کو نقصان پہنچا سکتی تھی یا انہیں توڑ سکتی تھی۔

اس مسئلے کا حل یہ نکالا گیا کہ چائے ڈالنے سے پہلے کپ میں دودھ ڈالا جاتا، جس سے گرم چائے کی حرارت کم ہوجاتی اور کپ محفوظ رہتے۔ایک اضافی فائدہ یہ بھی ہوا کہ دودھ کی وجہ سے چائے کی تلخی کم ہوگئی، جو اسے مزید خوش ذائقہ بناتی تھی۔

اس زمانے میں چائے انتہائی مہنگی ہوتی تھی، اور عام لوگ اس کا زیادہ استعمال افورڈ نہیں کر سکتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ زیادہ دودھ اور کم پتی استعمال کرکے چائے بنائی جاتی تھی، جو نہ صرف معاشی بلکہ عملی بھی تھا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین