مسلح افواج قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سربراہِ فوج جنرل عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ میں جاری فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا جائزہ لیا۔ ان کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ اور انسپکٹر جنرل برائے تربیت و جانچ نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف کو ان مشقوں کے اغراض و مقاصد اور عملی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ان مشقوں کا مقصد بدلتے ہوئے آپریشنل حالات سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید مضبوط بنانا اور میدان جنگ میں کارکردگی کو بہتر کرنا تھا





















