جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔
لاہور میں مولانا فضل الرحمان سے جے یو آئی کے رہنما حافظ بلال درانی نے ملاقات کی، جس میں مدارس بل کے حوالے سے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن پر بات چیت کی گئی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ سے منظور شدہ مدارس بل پر دستخط کرنے میں تاخیر کر رہی ہے، جبکہ اپنی مرضی کے قوانین فوری منظور کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر حکومت ابھی تک مدارس بل پر دستخط کیوں نہیں کر رہی؟