لاہور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہا ہے کہ حکومت نے مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
مو لانا فضل الرحمان سے جے یو آئی لاہور کے راہنما حافظ بلال درانی نے خصوصی ملاقات کی، اس میں مدارس بل پر حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن پر بات چیت کی گئی۔
مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی لاہور کے رہنماؤں کو خصوصی ہدایات دیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو 8 دسمبر کو پشاور میں ہونے والی ریلی میں اہم اعلان کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر کو اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی، حکومت نے اپنی مرضی کی قانون سازی کر لی، حکومت بتائے اس نے ابھی تک مدارس بل کے پاس کردہ قانون پر دستخط کیوں نہیں کئے۔
مو لانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
مدارس بل، مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو دستخط کیلئے ڈیڈ لائن
7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو 8 دسمبر کو پشاور ریلی میں اہم اعلان کروں گا‘بلال درانی سے گفتگو