عمران خان نے بوسہ لیا اور گلے سے بھی لگایا: شیخ رشید

دونوں کے درمیان کمرہ عدالت میں مختلف موضوعات پر گپ شپ ہوئی

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، جو پاکستان تحریک انصاف کے پرانے اتحادی اور حمایتی رہے ہیں، کافی عرصے سے سیاسی منظر سے غائب ہیں۔ ان کی سرگرمیاں زیادہ تر اپنے خلاف قائم مقدمات کی سماعتوں تک
محدود ہیں۔

جمعرات کو شیخ رشید کی ملاقات سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ دونوں رہنما اپنے اپنے مقدمات کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل میں موجود تھے، جہاں کمرہ عدالت میں ان کا آمنا سامنا ہوا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید خاصے خوش دکھائی دیے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے ایک طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی، اور عمران خان نے انہیں گلے لگایا اور ان کا بوسہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کے درمیان کمرہ عدالت میں مختلف موضوعات پر گپ شپ ہوئی۔ تاہم شیخ رشید نے اس گفتگو کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین