اوورسیز پاکستانیوں کا ڈالرز بھیجنے کا نیا ریکارڈ

اوورسیز پاکستانیوں کا ڈالرز بھیجنے کا نیا ریکارڈ

لاہور: اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کو ڈالرز بھیجنے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے، صرف پانچ ماہ میں آئی ایم ایف کی ڈیل سے بھی زیادہ ڈالرز پاکستان بھیجے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے ورکرز کی ترسیلات زر کا ماہانہ اور پانچ ماہ کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔ نومبر 2024 میں 2.91 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
جولائی سے نومبر کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے 14.76 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، جس سے نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ نومبر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 73 کروڑ ڈالر پاکستان بھیج کر پہلے نمبر پر رہے، جب کہ یو اے ای سے 62 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 41 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں، جس میں ورکرز ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 5 فیصد کمی اور سالانہ بنیاد پر 29 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین