معیشت کے لئے اچھی خبر، گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام آباد:او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بیٹانی-2 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ ولی بلاک میں ساماناسک فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے۔ اس فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 74 بیرل کنڈینسیٹ حاصل ہو رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق، ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی-2 کنویں کی یہ کامیابی او جی ڈی سی ایل کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے، اور اس دریافت کے بعد علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔