نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو جعلی ڈگری کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا

ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کی جانب سے مساوی ڈگری کی منسوخی کے فیصلے کی توثیق کی۔

اسلام آباد: نادرا نے جعلی ڈگری کی تصدیق ہونے پر اپنے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔

سرگودھا ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کی ایم بی اے ڈگری پر دستخط کرنے والے جارج میسن یونیورسٹی کے صدر اس وقت موجود نہیں تھے، جبکہ بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا نام بھی دراصل ڈگری کے اجرا کے وقت مختلف تھا۔

نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تحقیقات کیں اور نادرا کی فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کی جانب سے مساوی ڈگری کی منسوخی کے فیصلے کی توثیق کی۔

نادرا نے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد سے کوئی تسلی بخش جواب نہ ملنے پر تادیبی کارروائی کا آغاز کیا۔چیئرمین نادرا نے ہائی کورٹ کے فیصلے اور ذوالفقار احمد کے غیر تسلی بخش جواب کی بنیاد پر ان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین