مدارس ایکٹ پر ایوان صدر ممکنہ طور پر بیرونی دباؤ کی زد میں ہے: ترجمان جے یو آئی

اعتراضات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے چاہیے تھے، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے مدارس ایکٹ پر صدر مملکت آصف زرداری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس معاملے پر ایوان صدر بیرونی دباؤ میں ہے۔

ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ صدر زرداری کے اعتراضات حیرت انگیز ہیں اور ان کا طریقہ کار قانون اور آئین کے مطابق نہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آئین میں دی گئی مقررہ مدت کے اندر اعتراضات نہیں کیے گئے اور یہ اعتراضات قسطوں میں کیے گئے، جو طریقہ کار کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار اعتراضات کا جواب دیا جا چکا تھا، اس کے بعد دوبارہ اعتراضات کرنے کا جواز نہیں بنتا۔ مزید کہا کہ اعتراضات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے چاہیے تھے، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو جو اعتراض بھیجا گیا، اس کا جواب دے دیا گیا تھا اور اسپیکر آفس کے جواب کے بعد ایوان صدر نے اپنے اعتراضات پر مزید اصرار نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین