اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اوگرا نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اس مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے 25.78 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے اوسط قیمت 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

اوگرا نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 208.67 فیصد اضافے کی درخواست دی تھی، جس پر اوگرا نے گزشتہ ماہ عوامی سماعت کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین