علما کو آپس میں لڑانے والے مخالفین ناکام ہو جائیں گے: مولانا فضل الرحمان

اللہ کی مدد سے یہ چیلنجز کامیابی میں بدل جائیں گے۔مولانا

علما کو آپس میں لڑانے والے مخالفین ناکام ہو جائیں گے: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس کے مخالفین اپنی کوششوں میں ناکام ہوں گے، کیونکہ ان کا موقف آئینی، قانونی اور اصولی لحاظ سے کمزور ہے۔

مولانا فضل الرحمان جامعہ اسلامیہ میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ مدارس کے سامنے آج مشکلات ہیں، لیکن اللہ کی مدد سے یہ چیلنجز کامیابی میں بدل جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے مخالفین کا موقف غیر مضبوط ہے، اور وہ علما کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ علما سب بھائی بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ میں مختلف مکاتب فکر کو اپنے ساتھ ملا کر کام کر رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ اصل دشمن کو شناخت کرنا ضروری ہے، جو ہمارے درمیان تفریق ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین