دنیا میں طلاق کی سب سے زیادہ شرح کس ملک میں؟
دنیا بھر میں طلاق کی شرح کے حوالے سے ایک حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔ یہ شرح نہ تو امریکا، برطانیہ، جاپان، کینیڈا، سعودی عرب، بنگلہ دیش یا ایران جیسے ممالک میں سب سے زیادہ ہے، بلکہ ایک ایسے ملک میں ہے جہاں کی آبادی صرف ایک کروڑ چار لاکھ 25 ہزار ہے۔
گلوبل انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں طلاق کی شرح 45 فیصد ہے، جس کی بدولت وہ اس فہرست میں 19 ویں نمبر پر آتا ہے۔ کینیڈا میں بھی یہی شرح برقرار ہے۔
یورپی ممالک میں عام طور پر طلاق کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے، اور ورلڈ بینک اور او ای سی ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح پرتگال میں ہے، جہاں یہ شرح 92 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
پرتگال کے بعد دوسرے نمبر پر اسپین آتا ہے، جہاں طلاق کی شرح 85 فیصد ہے۔ اس کے بعد لکسمبرگ، فن لینڈ، بیلجیئم، فرانس، اور سویڈن جیسے ممالک آتے ہیں، جہاں یہ شرح 50 فیصد ہے۔
ایشیائی ممالک میں بھی حالیہ برسوں میں طلاق کے رجحانات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، لیکن یہ اب بھی یورپی ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔