مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ، کون سی اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہوا؟

13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، اور 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ، کون سی اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہوا؟

اسلام آباد:ملک میں مہنگائی کا رجحان دوبارہ بڑھنے لگا ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 3.71 فیصد سے بڑھ کر 4.64 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، اور 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق 22,889 سے 29,517 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کو سب سے زیادہ متاثرہ قرار دیا گیا، جن کے لیے مہنگائی کی شرح 4.83 فیصد بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کی قیمت میں 56.66 فیصد، لہسن میں 1.40 فیصد، چینی میں 0.23 فیصد، گڑ میں 0.28 فیصد، سرسوں کے تیل میں 0.74 فیصد، ککنگ آئل میں 0.79 فیصد، ایل پی جی میں 0.71 فیصد، جلانے والی لکڑی میں 1.57 فیصد اور گھی میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا۔

دال مونگ میں 0.27 فیصد، پیاز میں 4.16 فیصد، آلو میں 3.83 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.98 فیصد، انڈوں میں 2.72 فیصد، کیلے میں 0.56 فیصد، آٹے میں 0.76 فیصد، ڈیزل میں 1.17 فیصد اور ٹوٹا چاول میں 0.27 فیصد کمی واقع ہوئی۔

17,732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 4.79 فیصد رہی۔

17,733 سے 22,888 روپے آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی 4.70 فیصد تک بڑھ گئی۔

22,889 سے 29,517 روپے آمدنی والے طبقے کے لیے یہ شرح 4.83 فیصد رہی۔

29,518 سے 44,175 روپے آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی 4.53 فیصد تک بڑھی۔

44,176 روپے سے زائد آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 4.61 فیصد رہی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین