پی ٹی آئی کی شرائط مذاکرات کے لیے موزوں نہیں، وزیر دفاع

پاکستان کسی بھی قسم کی بین الاقوامی مداخلت قبول نہیں کرے گا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی شرائط ایسی ہیں کہ مذاکرات ممکن نہیں

اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے پیش کی گئی شرائط ایسے ہیں کہ مذاکرات کرنے کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ انہیں نہیں معلوم کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کو یہ مینڈیٹ پارٹی کے بانی نے دیا ہے یا نہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی سے زیادہ امیدیں نہیں رکھنی چاہیے اور اس معاملے پر محتاط رہنا ضروری ہے۔ ہمیں فوری طور پر ان کے ساتھ بہت زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہئیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ مذاکراتی ٹیم میں ہمارے بہت سنجیدہ افراد شامل ہیں اور اسپیکر ایاز صادق اس معاملے کو آگے بڑھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے پاکستان کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی بین الاقوامی مداخلت قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے اچھے تعلقات ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا ہماری اندرونی سیاست میں مداخلت کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی امریکا کی اندرونی سیاست پر بات نہیں کی، اور وہاں بھی سیاسی روایات کچھ زیادہ اچھی نہیں ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین