سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی درخواستیں دائر کی ہیں

آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں سزا پانے والے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کر دی گئی ہیں، جو قانونی عمل کی منصفانہ نظام کا ثبوت ہے۔ مجم وعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی درخواستیں دی تھیں، جن میں سے 19 کو انسانی بنیادوں پر منظور کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے واقعات میں سزا پانے والے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کر دی گئی ہیں۔ ان معاف پانے والے افراد کو رہا کیا جا رہا ہے۔ دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے کے حقوق برقرار ہیں، جو ہمارے منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی درخواستیں دائر کی ہیں۔ ان میں سے 48 درخواستوں کو قانونی کارروائی کے لئے "کورٹس آف اپیل” میں نظرثانی کے لئے بھیجا گیا ہے، جبکہ 19 درخواستوں کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، دیگر درخواستوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ معافی پانے والے 19 مجرمان کی فہرست درج زیل ہے:

1. محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان
2. سمیع اللہ ولد میرداد خان
3. لئیق احمد ولد منظور احمد
4. امجد علی ولد منظور احمد
5. یاسر نواز ولد امیر نواز خان
6. سیعد عالم ولد معاذاللہ خان
7. زاہد خان ولد محمد نبی
8. محمد سلیمان ولد سیعد غنی جان
9. حمزہ شریف ولد محمد اعظم
10. محمد سلمان ولد زاہد نثار
11. اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ
12. محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل
13. سفیان ادریس ولد ادریس احمد
14. منیب احمد ولد نوید احمد بٹ
15. محمد احمد ولد محمد نذیر
16. محمد نواز ولد عبدالصمد
17. محمد علی ولد محمد بوٹا
18. محمد بلاول ولد منظور حسین
19. محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم

متعلقہ خبریں

مقبول ترین