ایک اور اہم کیوی بیٹر پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ میں شامل

پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 7 اپریل سے 20 مئی تک شیڈول ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹ رجسٹریشن جاری ہے، اور نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیمپ مین نے بھی لیگ میں شرکت کے لیے اپنا نام درج کروا دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی ڈرافٹ رجسٹریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کے ایک اور کھلاڑی نے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔ نوجوان کیوی بلے باز مارک چیمپ مین نے پی ایس ایل کھلنے کے لیے اپنی رضامندی دے دی ہے اور اپنی شرکت کو باضابطہ بنانے کے لیے پلئیرز ڈرافٹ میں نام درج کیا ہے۔

ان سے پہلے، نیوزی لینڈ کے اسٹار پیسر ایڈم ملنے نے بھی غیرملکی پلئیر ڈرافٹس میں اپنا نام درج کروایا تھا۔ دیگر کیوی کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، اور مارٹن گپٹل کے نام سرفہرست ہیں۔

اسی طرح انگلش کھلاڑی کرس ووکس اور جونی بیئراسٹو کی شمولیت انگلش کرکٹ بورڈ کے این او سی پر منحصر ہوگی۔ بھارت کے علاوہ تمام ٹیسٹ ممالک کے کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل ہیں، اور پی ایس ایل کی تاریخ میں اسٹار کرکٹرز کو سب سے زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔

آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھی پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لئے اپنا نام باضابطہ طور پر پلئیرز ڈرافٹ میں درج کیا ہے۔

پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 7 اپریل سے 20 مئی تک شیڈول ہے، اور اسے کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین