عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ

برینٹ خام تیل کئی ہفتوں بعد 76 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے

برینٹ خام تیل کئی ہفتوں بعد 76 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے

اسلام آباد :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کئی ہفتوں بعد 76 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 73 ڈالرز 31 سینٹس فی بیرل میں فروخت ہو رہا تھا۔
پاکستان میں نئے سال کی آمد کے موقع پر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے قیمتوں کے مطابق، پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین