عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کی گئی نہ رہائی کے لیے کوئی دباؤ ہے:خواجہ آصف

کسی بھی سیاسی رہنما کی رہائی کا فیصلہ عدالتیں کریں گی

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ وضاحت کی ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اور ان کی رہائی کے لیے کسی قسم کا دباؤ بھی موجود نہیں ہے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام کوششیں، جو ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے کی گئیں، ناکام ہوگئیں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی اڈیالہ جیل سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے یا رہائی کے بارے میں پی ٹی آئی کے دعوے حقیقت سے دور ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی رہنما کی رہائی کا فیصلہ عدالتیں کریں گی، اور اس معاملے میں ان کا عدلیہ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے خود ہی بنائے گئے دعوے ہیں کہ عمران خان کو ہاؤس اریسٹ کیا جائے گا یا انہیں کہیں منتقل کیا جائے گا۔

اس کے بعد، قومی ائرلائن کی پیرس کے لیے چار سال بعد پہلی پرواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی دعاؤں نے رنگ لایا ہے کہ یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پروازیں فرانس کے بعد برطانیہ اور نارتھ امریکہ تک بھی چلائی جائیں گی، اور یہ کہ اس سلسلے میں 19 یورپی شہروں تک پروازیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین