وہ کونسی فلم ہے جس کے لئے سارہ علی خان نے اپنا موبائل فون چھوڑ دیا؟

اس فلم میں انہوں نے ایک فوجی افسر کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے

معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اپنی نئی فلم ‘اسکائی فورس’ کی ریلیز سے قبل خبروں میں ہیں۔ اس فلم میں انہوں نے ایک فوجی افسر کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ نے بتایا کہ ان کے لئے یہ کردار ادا کرنا ایک ’’چیلنجنگ‘‘ تجربہ تھا۔ شوٹنگ کے دوران وہ زیادہ تر خاموش رہتی تھیں اور اپنے اسکرپٹ اور مکالموں پر مکمل توجہ دیتی تھیں، کیوں کہ انہیں ایک غمزدہ خاتون کا جذباتی کردار ادا کرنا تھا۔

اداکارہ کے مطابق، اہم مناظر کی عکسبندی کے دوران اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے وہ سیٹ پر کسی بھی قسم کے شور یا توجہ بھٹکانے والی چیزوں سے دور رہتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے موبائل فون کا استعمال نہیں کیا۔

قریب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ علی خان نے اپنی محنت اور لگن کے ساتھ اس فلم میں اپنے کردار کو پیشہ ورانہ انداز میں ادا کیا۔ انہوں نے شوٹنگ کے دوران اپنے موبائل فون کا استعمال ترک کر دیا تاکہ وہ اپنے کردار پر مکمل توجہ مرکوز رکھ سکیں۔

یہ بات یاد رہے کہ فلم ‘اسکائی فورس’ میں ویر پہاڑیا آرمی افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ سارہ ان کی بیوی کے طور پر نظر آئیں گی۔ اکشے کمار اس فلم میں ونگ کمانڈر او اے اوجھا کا کردار نبھائیں گے۔ یہ فلم 24 تاریخ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین