لاہور: شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سی ٹی او لاہور نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اب موٹرسائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ سر کی چوٹوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر یہ اقدام ضروری سمجھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جو افراد اس قانون کی خلاف ورزی کریں گے، ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے حکام نے یہ بھی بتایا کہ گاڑی چلانے والوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری ہوگا، اور یہ اصول ڈرائیور کے ساتھ بیٹھنے والے افراد پر بھی لاگو ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کی جانوں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔