بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ٹرمپ کو ڈیل میکر قرار دے دیا

پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے

کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی اور ساتھ ہی امریکا کے ساتھ تعلقات کو بھی ناگزیر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ تقسیم کو کم کرنے کے لیے حکمت عملی اپنانا ضروری ہے، اور پاکستان کو داخلی مسائل سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں تفریق کو مزید بڑھانے کے بجائے اسے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ ایک ڈیل میکر ہیں اور پاکستان امریکی قیادت کے ساتھ انگیج ہو سکتا ہے۔
بھارت سے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام یا کم از کم تجارتی سطح پر بات چیت کی جا سکتی ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لائی جا سکے۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین