حملے کے بعد سیف علی خان کا حیران کن انداز، نہ گارڈ نہ گاڑی، موٹر سائیکل پر روانہ

سیف کی نئی ایکشن فلم ’جیول تھیف  دی ہائسٹ بیگنز‘ 25 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان حملے کے چند دن بعد ہی ممبئی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے ان کے سادہ انداز کی تعریف کی، لیکن کچھ لوگوں نے سیکیورٹی کے بغیر گھومنے پر تشویش ظاہر کی۔ سیف کی نئی ایکشن فلم ’جیول تھیف  دی ہائسٹ بیگنز‘ 25 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں خود پر ہونے والے حملے کے باوجود ممبئی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ وہ ٹریفک سے بچنے کے لیے اسکوٹر پر سوار ہوئے اور ان کا یہ سادہ انداز شہر میں موضوعِ بحث بن گیا۔

سیف علی خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز‘ جلد ہی ناظرین کے سامنے آنے والی ہے۔ فلم کی ریلیز سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں سیف سفید کرتا پاجامہ پہنے اسکوٹر پر سوار دکھائی دیے۔ مداحوں نے ان کے اس سادہ اور بے خوف انداز کی بہت تعریف کی۔

تاہم، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تشویش ظاہر کی کہ حملے کے بعد سیف کا بغیر سیکیورٹی کے اس طرح سڑکوں پر نکلنا خطرناک ہو سکتا ہے۔فلم ’جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز‘ کی ہدایت کاری کوکی گلآتی اور رابی گریوال نے کی ہے۔ اس میں سیف علی خان ’ریحان رائے‘ نامی ایک چالاک فراڈیے کا کردار ادا کر رہے ہیں، جسے ایک طاقتور مجرم (جیدیپ اہلاوت) ’افریقی ریڈ سن‘ نامی قیمتی ہیرا حاصل کرنے کے مشن پر لگاتا ہے۔

یہ ایکشن سے بھرپور فلم نیٹ فلکس اور مارفلیکس پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن ہے، جسے سدھارتھ آنند اور ممتا آنند نے پروڈیوس کیا ہے۔اس کے علاوہ، سیف علی خان راہول ڈھولکیا کی ایک تاریخی فلم میں بھی نظر آئیں گے، جس میں وہ بھارت کے پہلے چیف الیکشن کمشنر ’سکمار سین‘ کا کردار نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ سیف علی خان کی فلم ’جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز‘ 25 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین