پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت کی تبدیلی کیلئے نادرا کی نئی موبائل ایپ متعارف

اس ایپ کی مدد سے شہری گھر بیٹھے اپنی زندگی کے اہم واقعات کی تفصیلات درج کر سکیں گے۔

نادرا نے پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت کے اندراج کے لیے ایک نئی موبائل ایپ تیار کی ہے، جس سے شہری گھر بیٹھے یہ اہم معلومات درج کر سکیں گے۔ چیئرمین نادرا کے مطابق ایپ سب سے پہلے پنجاب میں متعارف ہوگی، جہاں یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت دی جائے گی، جبکہ اسلام آباد میں ون ونڈو کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

نادرا نے پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کے لیے ایک نئی موبائل ایپ بنا لی ہے۔اس ایپ کے بارے میں بتاتے ہوئے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہا کہ اس ایپ کی مدد سے شہری گھر بیٹھے اپنی زندگی کے اہم واقعات کی تفصیلات درج کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ موبائل ایپ سب سے پہلے پنجاب میں شروع کی جائے گی۔ اس کے لیے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

چیئرمین نادرا نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں نادرا کے ون ونڈو کاؤنٹرز بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین