فضا علی کو مارننگ شو میں بولڈ لباس پہننے پر شدید ردعمل کا سامنا

ایک صارف کا تبصرہ: "یہ تو بہت سستا لباس ہے"

اداکارہ و میزبان فضا علی کو مارننگ شو میں پہنے گئے بولڈ لباس پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس کو ناپسند کرتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دیا، کچھ لوگوں نے مذہبی شوز اور ایسے بولڈ لباس کے درمیان تضاد پر سوال بھی اٹھا دیا۔

پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان فضا علی کو حالیہ شو میں پہنے گئے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فضا علی نے اپنے لائیو مارننگ شو میں سیاہ اور نیلے رنگ کا شیفون کا لباس پہنا، جس میں ان کے بازو اور پیٹ نمایاں تھے۔ یہ مارننگ شو پالتو کتوں کے موضوع پر تھا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے فضا علی کے لباس کو ناپسند کرتے ہوئے سخت جملے کہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’’بہت سستا لباس ہے‘‘ جبکہ دوسرے نے لکھا، ’’کم از کم ایک بڑا اِنر پہن لیتیں۔‘‘

کچھ لوگوں نے فضا علی کے مذہبی شوز اور عام مارننگ شوز میں لباس کے فرق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں مذہبی انداز اور پھر ایسے بولڈ لباس کا انتخاب سمجھ سے باہر ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات کو اپنے طرزِ لباس میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ ان کے انداز کو لاکھوں لوگ دیکھتے اور فالو کرتے ہیں۔ فضا علی کی اس شو میں موجودگی اور لباس پر تنقید اب بھی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین