اسلام آباد:ماہرین فلکیات نے پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7جون بروز ہفتہ ہونے کے قومی امکانات ہیں،ماہر فلکیات نے28مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ماہرفلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ 27مئی کو پاکستان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی،ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا امکان روشن ہے۔





















