لاہور : منہاج یونیورسٹی لاہور میںانسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ (ICTHM)کے زیر اہتمام World Potato Day ( عالمی یوم آلو) بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس کے طلبہ و طالبات نے آلو سے تیار کردہ مختلف ذائقہ دار ڈشز پیش کیں،تقریب میں نیسلے پاکستان سے آئے معروف شیفس اسد علی، مجاہد علی اور شمائلہ نے بطور جج شرکت کی اور طلبہ کی تیار کردہ ڈشز کے ذائقے، پیشکش اور غذائیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اسے بھی پڑھیں: منہاج یونیورسٹی میں جھینگا فارمنگ پر مذاکرہ کا انعقاد، ماہرین کا پائیدار آبی زراعت کے فروغ پر زور
تقریب میں رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈائریکٹر فنانس عبدالرحمان، ڈائریکٹر (ICTHM) سید قمر عباس اور مینجر حمزہ خالد نے بھی شرکت کی اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر رجسٹرار منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی ہمیشہ اپنے طلبہ کو عملی تربیت، جدید رجحانات اور تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ طلبہ نے نہایت محنت اور جذبے کے ساتھ منفرد ڈشز تیار کیں جو نہ صرف غذائیت سے بھرپور تھیں بلکہ ذائقے کے اعتبار سے بھی اعلیٰ معیار کی حامل تھیں۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ججز شیفس کو شیلڈز سے نوازا گیا ۔





















