محمدپوردیوان (عنصر عباس قادری) انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں جان نکالنے لگی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دوائیاں شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی تفصیل کے مطابق شہریوں نے آدھیوالہ محمدپوردیوان اڈا چراغ شاہ پتافی چوک ودیگر قصبوں کے شہریوں سے انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے سروے کیا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف علاقوں کے شہریوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے ایسے میں غریب لوگ انسانی زندگی بچانے والی ادویات مہنگے داموں کیسے خریدیں ۔
اسے بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پیرا فورس کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے غریبوں کو ریلیف فراہم کیا جائے کیونکہ حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب طبقہ کو بیماریوں کے علاج کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت اور میڈیکل اسٹورز پر ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے غریب طبقہ اپنی بیماریوں کا علاج کروانے سے قاصر ہے۔حکومت ادویات مہنگی کرنے کی بجائے انہیں سستا کرکے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں جائیں تو ڈاکٹرز ادویات باہر سے خریدنے کے لئے لکھ دیتے ہیں میڈیکل سٹوروں پر انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں سن کر جان نکل جاتی ہے ۔





















