محمدپور دیوان (نمائندہ خصوصی )گزشتہ روز عوامی پریس کلب محمد پور کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت عوامی پریس کلب کے صدر ملک شکیل قادر کھوکھر اور چئیرمین عارف گشکوری بلوچ نے کی. اجلاس میں صدر عوامی پریس کلب ملک شکیل قادر کھوکھر نے روزنامہ تحریک لاہور کے نمائندہ ملک عنصر عباس قادری کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ عنصر قادری کی صحافت میں انٹری کو خوش آئند ہے اور ہم روزنامہ تحریک کے ساتھ مل کر مثبت صحافت کو فروغ دیں گے، اس موقع پر عنصر قادری کا کہنا تھا کہ میرا روزنامہ تحریک میں شمولیت کا مقصد عوامی خدمت ہے، اس موقع پر عون زبیر گشکوری، زربخت علی گشکوری سردار ارسلان محبوب مصطفےٰ خان گشکوری اور دیگر پریس کلب ممبران بھی موجود تھے
ہم روزنامہ تحریک کے ساتھ مل کر مثبت صحافت کو فروغ دیں گے:صدر عوامی پریس کلب محمد پور، ملک شکیل قادر کھوکھر
میرا روزنامہ تحریک میں شمولیت کا مقصد عوامی خدمت ہے:محمد عنصر عباس





















