محمدپوردیوان(ملک عنصر عباس قادری ) محمدپوردیوان میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں کو بل موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں جس پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ تفصیل کے مطابق محمدپوردیوان شہر میں صاف ستھرا پنجاب کی جانب سے صفائی کے بل تقسیم کیے گئے جس پر بعض شہریوں نے صفائی کے نظام میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعی گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ باقاعدگی سے اٹھایا جا رہا ہے تو معمولی فیس قابل قبول ہے۔
تاہم کئی شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے علاقوں میں صفائی کا نظام تسلی بخش نہیں، نہ ہی روزانہ کی بنیاد پر عملہ نظر آتا ہے، اس کے باوجود بل بھیج دیے گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے اور پھر فیس وصول کی جائے۔ بعض افراد نے بلوں کی رقم اور طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے متعلقہ حکام سے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔
شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوں کے اجراء سے قبل صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور جہاں سروس فراہم نہیں کی جا رہی وہاں فوری بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے شفاف نظام متعارف کرایا جائے تاکہ اعتماد بحال ہو سکے۔دوسری جانب انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد شہروں اور دیہات میں صفائی کے نظام کو منظم بنانا ہے اور موصول ہونے والی فیس اسی مد میں خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا





















