پورے ملک میں آج سے پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے جو7روز تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران 115اضلاع میں 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے دوران ٹوٹل3کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ سیٹ کیا گیا ہے۔مہم9 ستمبر سے لے کر15ستمبر تک جاری رہے گی۔اس مہم کے دوران محکمہ صحت کے 2لاکھ86ہزار پولیو کے ورکر اور رضا کار بھی شامل ہوں گے اور گھروں میں جاکر بچوں کو پولیو ڈراپس پلائیں گے