اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گرفتار پی ٹی آئی ارکان کے پروڈکشن آڑدر جاری کر دیے۔ایاز صادق نے تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کو اسپیکر چیمبر میں طلب کیا۔اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر کے گرفتاریوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے آئی جی کو حکم دیا کہ نہ آپ پارلیمنٹ ہاؤس سے کسی کو گرفتار کر سکتے ہیں، نہ پارلیمنٹ لاجز سے، گرفتار پارلمینٹیرینز کو فوراً رہا کیا جائے۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی فوٹیج بھی دیکھی اور اسلام آباد پولیس کے افسران سے کہا کہ یہ کیا طریقہ تھا کسی پارلیمینٹیرین کو گرفتار کرنے کا؟