جمعرات, نومبر 28, 2024

اروند کجریوال کے استعفے کا اعلان، 3نام سامنے آگئے

نئی دہلی: نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال کی جانب سے استعفے کے اعلان کے بعد نئے وزیراعلی کے لیے تین نام گردش کرنے لگے۔بھارتی میڈیا مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلی کے اچانک استعفے کے اعلان کے بعد وزارت اعلی کی کرسی کے لیے تین نئے نام گردش کررہے ہیں جن میں گوپال رائے، کیلاش گاہلوٹ اور سنیتا کجریوال شامل ہیں۔
49سالہ گوپال رائے عام آدمی پارٹی کے تجربہ کار رہنما ہیں اور دہلی کی سیاست میں ان کا اہم کردار رہا ہے، وہ اس وقت کابینہ میں ماحولیات، جنگلات، جنگلی حیات، ترقی اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے وزیر ہیں جب کہ ایک مرتبہ الیکشن مہم کے دوران انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
دوسرے متوقع امیدوار 50 سالہ کیلاش گاہلوٹ ہیں جو اس وقت وزیر ٹرانسپورٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور وہ دہلی کی سیاست کا ایک بڑا نام ہیں۔ بطور وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گاہلوٹ نے نئی دہلی میں ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر کے لیے متعدد پروجیکٹس پر کام کیا ہے۔
اروند کجریوال کی اہلیہ سنیتا کجریوال بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہیں، وہ بھی اپنے شوہر کی طرح انڈین ریونیو سروس سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے دو دہائیوں تک محکمہ انکم ٹیکس میں ذمہ داریاں انجام دی ہیں، سنیتا کو عام آدمی پارٹی کی اہم رہنما مانا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین