لاہور: ’’مریم کی مسیحائی‘‘ ،ہر سال دل کے مریض 5 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں بچانے کے تاریخی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔دل کے مریض بچوں کا’’ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام‘‘ کے تحت مفت علاج اور آپریشن کی فراہمی کا آغازکیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ’’چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام‘‘ کے تحت’’چائلڈ سرجری کارڈ‘‘ تقسیم کیے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چیف منسٹر چائلڈ ہارٹ سرجری کی مانیٹرنگ کے لئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کا بھی مشاہدہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چلڈرن ہسپتال کے کارڈیک سرجری وارڈ کا دورہ اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایچ ڈی یو اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ننھے مریضوں کی خیریت پوچھی، تحائف دئیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چلڈرن ہسپتال میں ہارٹ کے مریض بچوں کے لئے مخصوص ’’پلے ایریا‘‘کا بھی دورہ کیااورلڈو بھی کھیلی۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بچوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے، ہم سب آپ کے لئے دعا کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریض بچوں کے والدین سے بھی گفتگوکی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ میںوزیر اعلیٰ نہیں ایک ماں کی حیثیت سے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں۔
بچے کی وفات پر مائیں جس صدمے سے گزرتی ہیں، سمجھ سکتی ہوں۔ چلڈرن ہارٹ سرجری کی جدید سہولیات ماؤں کے آنسو پونچھنے اور کم سن بچوں کی بیماری دور کرنے کی پرخلوص کوشش ہے، الحمدللہ! بچوں کے لئے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی علاج گاہ میں خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے مریض بچوں کا بھی علاج ہوگا، امراض قلب میں مبتلا ننھے بچوں کو طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں سمیت پنجاب کے ہر شہری کی تکالیف دور، قطار اور انتظار کے نظام سے نجات دلانا میرا مشن ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی استعداد میں اضافے کے لئے سپیشلسٹ سرجن اورالائیڈ سٹاف کی تعداد بڑھائی جائے گی۔





















