پیر, نومبر 25, 2024

کراچی: ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے مشتبہ کیسز میں اضافہ

کراچی : پاکستان کے معاشی حب، سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے مشتبہ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1394 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ان میں سے 1229 کیسز کراچی سے سامنے آئے ہیں۔سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر سے ملیریا کے 1 لاکھ 81 ہزار 589 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 88ہزار 145کیسز کراچی کے ہیں۔
جنرل فزیشن جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی)ڈاکٹر فیصل جاوید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں روزانہ ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کی علامات والے 50 مریض آ رہے ہیں، چکن گونیا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر فیصل جاوید کے مطابق ڈینگی اور چکن گونیا کا مچھر صاف پانی میں پلتا ہے، ملیریا کا مچھر گندے پانی میں افزائش پاتا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر عمران سرور نے کہا ہے کہ مہنگے ٹیسٹ کے سبب شہری چکن گونیا کی تشخیص کروانے سے قاصر ہیں۔
سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر درناز جمال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلڈ بینکس میں پلیٹیلیٹس کِٹس اور دیگر اسٹاک موجود ہے، پلیٹیلیٹس کی کمی کی کوئی شکایت نہیں مل رہی۔

Related Articles

Latest Articles