اتوار, نومبر 24, 2024

کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کر دیا

اسلام آباد: اسلام آباد میں کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے خیبر پختونخوا ہاؤس کو سیل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سی ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔ سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک کو سیل کیا، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے مارچ کرنے والے ہزاروں کارکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہوئے تھے اور اس دوران دارالحکومت میں شدید بارش کے دوران پی ٹی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں، پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا۔
علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت چھ سے 8 ہزار کارکنوں پر مشتمل قافلہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد ٹیکسلا کے راستے اسلام آباد میں داخل ہوا اور جناح ایونیو پر واقع چائنا چوک تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
چائنا چوک پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کچھ دیر کے لیے نمودار ہوئے تھے اور اس کے بعد پختونخوا ہاؤس روانہ ہو گئے تھے۔وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کو دارالحکومت پر چڑھائی کرنے پر خبردار کیا تھا کہ انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Articles

Latest Articles